14 نومبر 2016 - 18:51
ایران نے کربلا میں ہونے والے دھشتگردانہ حملے کی مذمت کی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کربلا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کربلا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے.

بہرام قاسمي نے عراق كے صوبے كربلا ميں دہشت گرد حملے كے نتيجے ميں جاں بحق اور زخمي ہونے والے بے گناہ افراد كے خاندانوں، حكومت اور قوم سے تعزيت اور ہمدردي كا اظہار كيا.

انہوں نے دہشت گردي، انتہاپسندي اور تكفيري دہشت گرد گروہوں كے خلاف جنگ ميں عراقي قوم اور حكومت كي حمايت ميں بين الاقوامي برادري كي ذمہ داري كي ضرورت پر زور ديا.

پير كے روز عراق كے صوبے كربلا كے اعين الٹمر علاقے كے قريب دھماكے كے نتيجے ميں درجنوں بے گناہ بچوں ، عورتوں اور نہتے شہريوں كو نشانہ بنايا گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲